پاکستان کے بھارت کے ساتھ اہم ترین معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لئے چاروں ممالک تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کی حکومت نےگیس فیلڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

منصوبے پر تعمیری کام کا آغاز ٹیکنیکل سٹڈیز اور مالیاتی امور کے مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کا مرحلہ 2020ء تک مقرر کیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق یومیہ ایک ارب 32 کروڑ مکعب فٹ سے زائد گیس ترکمانستان سے درآمد کی جائے گی۔