معروف ائیرلائن کی جانب سے 10 لاکھ ٹکٹوں پر سیل آفر ۔۔ صرف 700 روپے فی ٹکٹ قیمت مقرر

آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ائیرلائن نے 10 لاکھ ٹکٹوں کی سیل لگا دی ہے ۔ ان ٹکٹوں کی قیمت اتنی کم ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ غیر ملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریان ائیر لائن نے اپنی 10 لاکھ ٹکٹوں کی سیل لگاتے ہوئے ان ٹکٹوں کی قیمت حیرت انگیز طور پر بہت کم رکھی ہے، سیل پر لگائے گئے ٹکٹوں کی قیمت صرف 4.99 پاونڈ جو پاکستانی صرف 700 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔

اس سیل کا وقت جاری ہے اور یہ وقت 25 ستمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ سیل میں اکتوبر 2017ء سے فروری 2018ء کے درمیان لندن کے سٹین سٹیڈ، ایڈنبرا اور نیوکاسل ایئرپورٹس سے دیگر ممالک کے سفر کے لیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریان ائیر لائن کے پائلٹوں کی چھٹیوں میں گڑ بڑ کی وجہ سے اس کی پروازوں کی تاخیر کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے کمپنی نے آئندہ چند ہفتوں میں اپنی 4 لاکھ سے زائد پروازیں منسوخ بھی کرنے جا رہی ہے۔