ہمارے بارے میں

اُردو نیوز کا باقاعدہ آغاز جولائی 2017ء میں ہوا۔ آغاز میں اُردو نیوز پر کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا اور اس ویب سائٹ کو سادہ ورڈپریس تھیم پر بنایا گیا تھا اور پھر آہستہ آہستہ اس کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام شروع کیا گیا۔لمحہ بہ لمحہ ہر خبر اُردو نیوز کا موٹیو ہے

’’ اُردو نیوز ‘‘ کے خالق جناب علی پرویز ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ علی پرویز اس وقت اُردو نیوز کے مدیر اعلٰی ہیں۔ اُردو نیوز اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ بن گئی ہے اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں اُردو نیوز کا بہت اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے اُردو نیوز کو استعمال کرتے ہیں۔ اُردو نیوز نے روز اول سے اپنی خبروں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’اُردو نیوز‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

اُردو نیوز انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ اُردو نیوز پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز اُردو نیوز کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنی آراء اور تجاویز سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے۔

اپنی رائے بھیجنے کے لیے یہاں پر کلک کریں